مینگلور 14/دسمبر (ایس او نیوز) مینگلور کے قریبی علاقہ اُپن انگڈی بس اسٹانڈ کے پاس ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 70سال بتائی جاتی ہے۔لیکن اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
اپن انگڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر غیر فطری موت کا کیس درج کرلیااور لاش کو منگلورو وینلاک اسپتال کے مردہ خانہ بھیج دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لاش کو دو دن تک اسپتال میں رکھا جائے گا تاکہ اگر ا س کے رشتہ داروں کا پتہ چل جائے تو لاش ان کے حوالے کی جاسکے۔